۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خانم بلغارستانی مسلمان شد و نامش را به فاطمه تغییر داد

حوزہ / بلغاریہ کی خاتون "سباسکا ایفانوفا" نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے متاثر ہو کر ترکی کے شہر "ادرنه" میں اسلام قبول کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلغاریہ کی خاتون "سباسکا ایفانوفا" نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے متاثر ہو کر ترکی کے شہر "ادرنه" میں اسلام قبول کر لیا ہے۔

بلغاریہ کی اس نومسلم خاتون کی عمر 80 سال ہے اور اس نے شہر "ادرنه"کے دارالفتوی جا کر اسلام قبول کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے بعد شہر "ادرنه" کے مفتی کے سامنے اس نے کلمۂ شہادتین اپنی زبان پر جاری کیا۔

بلغاریہ کی اس نومسلم خاتون نے مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام "فاطمہ" انتخاب کیا۔ اس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے دینِ اسلام اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کر رہی تھی۔

آخر میں شہر "ادرنه"کے مفتی نے اس نومسلم بلغاروی خاتون کو قرآن کریم کا ایک نسخہ بطور ہدیہ بھی پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .